نیٹو ترجمان ایرک ٹرمبلے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے آغاز سے اب تک طالبان کے خلاف ہونے والی تمام کارروائیوں میں، یہ سب سے بڑی فوجی کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حملے میں شامل ہزاروں فوجی اپنی توجہ طالبان کی آخری پناہ گاہ پر کنٹرول قائم کرنے پر مرکوز رکھیں گے۔گزشتہ سال دسمبر میں امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے 30ہزارمزید امریکی فوجی افغانستان بھجوانے کے اعلان کے بعدسے مبصرین حالیہ ممکنہ حملے کو طالبان کے خلاف نیٹو کی سب سے بڑی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔
/152